اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے جمعرات کوصوبہ دیار بکر کے لیچہ علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے ٹھکانے پر حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کر دیا- اس علاقے میں ترک فوج نے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے-
صوبہ شیرناک میں بھی پی کے کے ، کے ٹھکانے پر ترک فوج کے ہوائی حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے- ترکی کی فوج اور پی کے کے افراد کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی لڑائی میں چھ سو سے زائد ترک فوجی، جبکہ پی کے کے ، کے سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں- ان لڑائیوں میں عورتوں اور بچوں سمیت بہت سے عام شہری بھی مارے گئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169